ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کی انتخابی تیاریاں مکمل :کل 248پولنگ بوتھ

بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کی انتخابی تیاریاں مکمل :کل 248پولنگ بوتھ

Fri, 11 May 2018 20:15:52    S.O. News Service

بھٹکل 11/مئی (ایس او نیوز) کل سنیچر 12مئی کو ریاست کرناٹکا میں ہونےو الے ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ صبح 7بجے سے شام 6بجے تک پولنگ کا وقت ہے۔

بھٹکل ہوناور ودھان سبھاحلقہ میں کل 248پولنگ بوتھ  میں تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ پولنگ انتظامات کے لئے 1545عملے کو تعینات کیاگیا ہے۔ جمعہ کی صبح سے ہی شہر کے گرو سدھیندرا کالج میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت و نگرانی میں ووٹنگ مشین،وی وی پیاٹ مشین اور عملے کو مختلف مقامات کے لئے نامزد کرنےکا کام کیاگیا۔

خیال رہے کہ اس مرتبہ کے انتخابات میں 109310مرد ، 105383خواتین سمیت کل 214694رائے دہندگان اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ ماہرین کے مطابق اس مرتبہ بھٹکل حلقہ میں 70فی صد سے زائد پولنگ ہونے کے امکانات ہیں۔

 


Share: